پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔ وزارت غذائی تحفظ کے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے، تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔ ملک بھر میں چینی دوسوروپے فی کلو گرام تک فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ شوگر مافیا کا گٹھ جوڑ ہے جو ذخیرہ اندوزی اور دیگر حربوں سے چینی کی قیمت بڑھارہا ہے۔
