چینی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
مارکیٹ ذرائع کاکہناہےکہ 50 کلو چینی کی بوری کی قیمت 8 ہزار 800 روپے ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 176 روپے ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹس تک چینی پہنچانے میں اخراجات زیادہ آتے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کاکہناہے کہ مارکیٹ میں دو قسم کی چینی دستیاب ہے، باریک چینی کی فی کلو قیمت 185 سے 190 روپے ہے جبکہ کمرشل چینی کی قیمت 190 روپے سے 200 روپےکلو ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گنے کی کرشنگ نہ ہونے سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، چینی کی قیمت میں اضافے کے سبب چینی مارکیٹ سے غائب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *