اردو نیوز اپڈیٹس

چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے امریکا کی جانب سے گزشتہ روز عائد کیے گئے تجارتی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر 54 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔تاہم چین کی جانب سے صرف امریکی مصنوعات پر ٹیرف ہی عائد نہیں کیا گیا بلکہ چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے جس سے وہ چین میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔اس کے علاوہ چین نے امریکی ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ میں بھی دائر کردیا ہے۔چین نے 7 معدنیات کی برآمدات پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دیں ہیں، ان معدنیات میں گیڈولینیم اور یٹریئم بھی شامل ہیں جو طبی آلات اور الیکٹرانکس کی تیاری میں اہم ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں چین کے کسٹمز حکام نے امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے انتظامات اور سعودی پالیسی کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات…

8 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک میں آ چکا ہے مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک…

8 hours ago

پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کا دورہ گورننس میں بہتری اور بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا مشن پاکستان میں گورننس کو بہتر بنانے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 13 نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 13 نئے سہولت بازاروں کے…

8 hours ago

ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون…

8 hours ago

وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر کے ان کو دیگر عدالتوں میں منتقل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر کے ان…

8 hours ago