اردو نیوز اپڈیٹس

چین کے علاقے تبت نیپال اوربھارت میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین کے علاقے تبت،نیپال اوربھارت ، میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، 37 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا،زلزلے کا مرکز تبت کا علاقہ ڈنگری تھا۔ چین میں اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی گئی ۔ تبت کی ٹنگری کائونٹی میں گائوں میں گھروں کے گرنے سے 37 شہری ہلاک اور38 زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ، زلزلے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔چین اور نیپال میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بھوٹان، نیپال، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کھٹمنڈو وادی سمیت نیپال کے مختلف حصوں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔کھٹمنڈو کے نیشنل زلزلہ مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 50 منٹ پر محسوس کئے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ رائٹرز نے چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔نیپال میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ابھی مزید کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…

19 hours ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…

19 hours ago

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…

20 hours ago