پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1685 ریڈز ماری گئیں، 910 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جن کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 448 کلو گرام چرس، 51 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، اسکے علاوہ 83 کلو گرام آئس، 12 ہزار 500 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا، کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ، آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کاکہا کہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تجارتی جنگ چھڑ…