ڈیرہ اسماعیل خان سرزمینِ پاک کا سپاہی سپردِ خاک وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شریک

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، سینیئر فوجی افسران اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہید میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. ہمارے بہادر شہداء کا خون پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سبطین حیدر نے درابن میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کی۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *