کراچی سے 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے خالد مقبول صدیقی

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں. ایوان اور عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآئیں گے. اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں. عام شہریوں کے مسائل پر ہمارے وکلا عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ہم عدالتوں سے رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کی بنیادی وجہ ہماری لیگل ایڈ کمیٹی کے آئندہ کا پروگرام دینا ہے. آج ہماری کراچی ماسٹر پلان 2047 کے خلاف مہم کا آخری دن تھا،لیکن اس مہم کو اب ہم مزید 10 دن کے لیے بڑھا رہے ہیں۔خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اس شہر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حکومت میں رہ کر کراچی اور حیدرآباد کے لیے پیکیج لیا ہے، 77 سال کے بعد حیدرآباد میں ایک یونیورسٹی قائم ہوئی ہے اور کراچی کے کئی کالجز کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جا رہا ہے۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی لوٹ کا مال نہیں سندھ کا 97 فیصد بجٹ دیتا ہے جبکہ ایک فیصد ٹیکس نہ دینے والے سو فیصد اختیار استعمال کررہے ہیں اور سندھ میں سو فیصد دینے والوں کوایک فیصد اختیار نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے تو گھر بھی نہیں چلتے خاندان تقسیم ہوجاتے ہیں.ایوان اورعدالتوں سے انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *