اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی گئی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی، کراچی کے عوام کے لئے ڈبل ڈیکر کا روٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ای وی بسز کے نئے روٹ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال مزید پانچ سو بسیں لانے ارادہ رکھتی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے روٹس کے حوالے سے آپریشنل تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز چلانے کی تربیت دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے. یلو لائن بی آر ٹی پر شب و روز کام جاری ہے، حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی پر کام جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یلو لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں تیزی لائی جائے، ڈیپوز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کہا کہ تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، تاج حیدر پل پر دو طرفہ ٹریفک آج سے چلائی جارہی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی میں حائل یوٹلٹیز کی منتقلی جلد یقینی بنائی جائے، تاکہ کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ…

18 hours ago

پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ…

18 hours ago

نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

پاکستان نیوز پوائنٹ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد کی گئی، اسپیکر…

18 hours ago

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات…

18 hours ago

ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن…

18 hours ago