پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چوری کی واردات ہوئی ہے، ملزمان 80تولے سونا اور ڈائمنڈ جیولری لے کر فرار ہوگئے، پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سےاہم شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے فلیٹ سے چور 80تولے سونا، 9لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ ساتھ ڈائمنڈ جیولری بھی لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے کے بعد ڈیفنس پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری کا مقدمہ فلیٹ میں رہائش پذیر خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ فلیٹ کے باہر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں مدعی خاتون کے 2 واقف کار آتے ہوئے نظر آئے جن پر خاتون نے شک ظاہر کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مدعیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے 2افراد کو ہی ملزم نامزد کیا ہے جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت ہوگئی۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے جن کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…