کراچی 3 منزلہ عمارت زمین بوس، کئی افراد ملبے تلے دب گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون مومن آباد میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان مومن آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 3 منزلہ عمارت گر گئی، عمارت کے ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔عمارت گرنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے، جب کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ رہی ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورت حال رہی، اس دوران خستہ حال عمارتوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ جولائی کے مہینے میں کراچی میں لیاری علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *