اردو نیوز اپڈیٹس

کریڈٹ کارڈز سے خریداری پاکستانیوں نے سب ریکارڈ توڑدیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جیسے جیسے جدت آرہی ہے ویسے ہی پاکستانی بھی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں۔ جدید دور میں دنیا بھر کے لوگوں نے نیٹ کیش کی جگہ جیسے ڈیجیٹل کرنسی اور کریڈٹ کارڈز کو دیئے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی روز بروز اس رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی مثال پچھلے دو سالوں میں پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کا بڑھتا ہوا رجحان ہے۔پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اکتوبر کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 134 ارب روپے کی ادائیگیاں اور خریداری کی جو گزشتہ سا ل اکتوبر کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اکتوبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 105 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری میں ماہانہ بنیاد پر 1.4 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈذ کے ذریعے 132 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اکتوبر میں بڑھ کر 134 ارب روپے ہو گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

19 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

19 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

19 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

19 hours ago