اردو نیوز اپڈیٹس

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نےکہا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران سجاد حیدر خان نے بھارت کے جارحیت کی دھمکیوں پر مبنی اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کےغیرذمہ دارانہ بیانات اس کی بالادستی کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کاجارحانہ طرز عمل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے خطرات پیدا کررہا ہے، گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع کی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی غیر دانشمندانہ جارحیت کا مقابلہ کرنےکیلئے پوری طرح تیار ہے، پاکستان کے امن کےعزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت گزشتہ سال کے تجربے سے سبق سیکھے،جارحانہ طرز عمل اور خطرناک بیان بازی ترک کرے، خطے میں پائیدار امن کیلئے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔ سجاد حیدر خان نے مزیدکہاکہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کےحملوں کی مذمت کرتاہے، پاکستان سعودی عرب کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتاہے،پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےتحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

باہمی معاہدہ اور مکہ دفاعی اتحاد پاک سعودی عرب تعلقات میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی…

2 hours ago

شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی…

2 hours ago

گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے کہا ہے کہ…

2 hours ago

امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے…

2 hours ago

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے…

2 hours ago

اکتوبر میں ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے 20 حملے ناکام بنائے سعودی اتحادی افواج

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا…

2 hours ago