پیٹرول پر گاڑیاں چلانے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
گزشتہ مالی سال کے دوران سال2023-24 کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30فیصدجبکہ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی مد میں ایکسائز نے خزانے کو10 ارب روپے اضافی جمع کروائے،گزشتہ مالی سال میں ساڑھےدس لاکھ موٹرسائیکلیں اور1لاکھ 49 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال2023-24 میں ساڑھے 8لاکھ رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں92 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال 2023-24میں ساڑھے68 ہزاررجسٹرڈ ہوئی تھیں،گزشتہ مالی سال میں 47ہزار7سوکمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 2023-24میں ساڑھے39ہزار رگاڑیاں جسٹرڈ ہوئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 29ارب جبکہ مالی سال 2023-24 میں ساڑھے19 ارب وصول کئے تھے۔ ایکسائزحکام کے مطابق رواں مالی سال میں رجسٹریشن میں مزید اضافہ متوقع ہے اور 32سے 35ارب تک وصولیاں ہونے کاامکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *