گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کر کے ملک سے جاچکی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کر کے ملک سے جاچکی ہیں، یہ انکشاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ میں کیا گیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اسمبلی کو بتایا کہ Bayer، ICI Pakistan، Sanofi-Aventis، Pfizer اور Novartis نے پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس فروخت کر دیے ہیں، جنہیں اب مقامی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔ وزیر صحت کے مطابق یہ کمپنیاں مکمل بندش کے باعث نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک کاروباری فیصلے کے تحت پاکستان سے نکلیں، تمام فیکٹریاں نئے مالکان کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ ضروری ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق، Bayer کی لاہور میں موجود فیکٹری، ICI Pakistan کے مختلف شہروں میں آپریشنز، Sanofi کا کورنگی، کراچی میں صنعتی یونٹ، Pfizer کا SITE کراچی میں پلانٹ، Novartis کا ویسٹ وہارف کراچی میں یونٹ ، یہ کمپنیاں پاکستان سے نکلیں ہیں۔ یہ تمام مینوفیکچرنگ یونٹس مقامی کمپنیوں کے حوالے ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فارما کمپنیوں کے ملک سے نکلنے کی وجوہات کی تفصیلات قومی اسمبلی کو فراہم نہیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *