اردو نیوز اپڈیٹس

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ یورپ کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غزہ کی جانب پہنچنے والی صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کشتی پر پولینڈ کا جھنڈا نصب تھا جس پر 6 افراد سوار تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امدادی مشن کے منتظمین گلوبل صمود فلوٹیلا کے مطابق آخری کشتی میرینیٹ (Marinette) کو جمعہ کی صبح غزہ سے 42.5 ناٹیکل میل (79 کلومیٹر) کے فاصلے پر اسرائیلی بحریہ نے روک لیا۔اسرائیلی فوجی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ بحریہ نے کشتی پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے عملے کو حراست میں لے لیا ہے اور اب کشتی کو اسرائیلی بندرگاہ اشدود کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔گلوبل صمود فلوٹیلا نے ایک بیان میں کہا کہ “اسرائیلی بحریہ نے ہماری تمام 42 کشتیوں کو غیر قانونی طور پر روک لیا ہے، حالانکہ یہ کشتیاں انسانی امداد، رضاکاروں، اور اسرائیل کی غیر قانونی ناکہ بندی کو توڑنے کے عزم کے ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے کشتی کی موجودہ حیثیت پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا ہے۔ البتہ جمعرات کو وزارت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر بیڑے کی بچ جانے والی کشتی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرے گی تو اسے روکا جائے گا۔اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ایک فعال جنگی زون کی جانب بڑھ رہی ہے اور قانونی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اس لیے انہیں راستہ بدلنے کا کہا گیا تھا۔اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو روک لیا گیا ہے .بلکہ اس اقدام نے ایک بار پھر دنیا بھر میں غزہ کی ناکہ بندی اور وہاں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر بین الاقوامی توجہ مرکوز کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور اس دوران مختلف ممالک کی کشتیاں اس میں شامل ہوتی گئیں۔ اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کی دوری پر قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔صیہونی افواج نے تقریباً 450 کارکنوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ گرفتار رضاکاروں میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب کشتیوں کو قبضے میں لینے اور گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

23 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

23 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

23 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

23 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

23 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

23 hours ago