پاکستان نیوز پوائنٹ
ہائی اسپیڈ ڈیزل کےبعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا.مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے. مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے81پیسے فی لیٹر تھی۔وزارت خزانہ نے رات گئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا. ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج سے 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا. تاہم پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…