ہالینڈ میں شہریت کے قوانین میں بڑی تبدیلی غیر ملکیوں کیلئے 10 سالہ رہائش کی شرط ختم

پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپی ملک ہالینڈ نے اپنے شہریت کے قوانین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے لیے 10 سال کی لازمی رہائش کی شرط ختم کر دی۔ جسے شہریت کے حصول کی راہ میں ایک بڑی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈچ حکومت نے دوہری شہریت سے متعلق موجودہ قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ تاہم شہریت حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔نئے قوانین کے تحت اب غیر ملکی شہریوں کو ہالینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے 10 سال تک ملک میں قیام کی شرط پوری کرنا ضروری نہیں ہو گا۔ تاہم موجودہ قوانین کے مطابق ہالینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنی دوسری قومیت ترک کرنا ہو گی۔ کیونکہ نیدرلینڈز میں دوہری شہریت کی اجازت نہیں دی جاتی۔واضح رہے کہ نیدرلینڈز اور آسٹریا یورپی یونین کے وہ واحد ممالک ہیں جہاں نئے شہریوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت حاصل نہیں جبکہ اس کے برعکس جرمنی نے حال ہی میں ایسا قانون منظور کیا ہے۔ جس کے تحت شہری اپنی اصل قومیت برقرار رکھتے ہوئے نئی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈچ شہریوں کو ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے کی اجازت دینا جبکہ نئے شہریوں کو اس سہولت سے محروم رکھنا امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *