اردو نیوز اپڈیٹس

ہرمز سے تیل اور جنگی اخراجات کا تنازع ایران نے امریکا کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ان پر حقائق چھپانے اور جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے جن میں آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل اور ایران کے خلاف جنگ کے مالی اخراجات کا ذکر کیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ 14 روز کے دوران امریکا کی مدد سے 130 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے باہر منتقل کیا گیا۔ قالیباف نے جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ سے کہا کہ وہ جنگ کے اصل اخراجات سے متعلق مالیاتی اعداد و شمار بھی سامنے رکھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو جنگ پر 130 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے اپنے بیان میں بیسنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ تیل کی ترسیل اور جنگی اخراجات سے متعلق امریکی دعووں کو حقائق کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی مارکیٹ کے لیے انتہائی اہم بن چکی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے دوران تیل کی ترسیل اور اس راستے سے بحری آمدورفت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دل کا رشتہ ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر ترک…

3 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا…

3 hours ago

محسن نقوی کی محنت رنگ لے آئی اسلام آباد لندن ماسکو ٹورنٹو سے زیادہ محفوظ شہر بن گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں…

3 hours ago

پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا…

3 hours ago

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عرب…

3 hours ago

پنجاب میں حقیقی کام کچھ نہیں نمائشی اقدامات زیادہ ہیں حافظ نعیم

پاکستان نیوز پوائنٹ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پنجاب میں…

3 hours ago