اردو نیوز اپڈیٹس

ہماری حمایت کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا۔ آٹھ جولائی کے اجلاس کے منٹس درست نہیں۔ کہا کہ ملک میں نئی کینالز کے لیے پانی دستیاب نہیں، ہماری حمایت کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی ہوئی ہے، نگراں حکومت میں چولستان کو آباد کرنے کیلئے نئی نہروں کا فیصلہ ہوا، جبکہ جنوری میں پنجاب حکومت نے پروپوزل بنایا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پروپوزل میں چولستان کو آباد کرنے کا ذکر تھا، 17جنوری 2024 کو معاملہ ارسا میں گیا، جس کے بعد ارسا نے اس منصوبے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ ایکنک میں چولستان کے نام کے بغیر6 کینال معاملہ آیا، کینال کا معاملہ آیا تو سندھ کے نمائندے نے اعتراض کیا، ارسا کے سرٹیفکیٹ کے خلاف ہم سی سی آئی میں گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی زیرصدارت میٹنگ ہوئی، صدر کو کہا گیا کہ آپ کو ایری گیشن پر بریفنگ دیںگے، صدر زرداری نے کہا اچھی بات ہے صوبوں سے بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ کے جو منٹس جاری کیے گئے وہ غلط تھے، صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مںظوری نہیں دی، صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پانی کا مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، دریائے سندھ میں بھی پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہے، محکمہ ایریگیشن سندھ متحرک ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ دریا پر کوئی کچھ بنالے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی ہے، سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے، صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں واضح کہا دریائے سندھ پر نئی کینالز پر اعتراض ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے، ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا، بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ…

18 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات وطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس…

18 hours ago

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ…

18 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت…

18 hours ago

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت…

18 hours ago