اردو نیوز اپڈیٹس

یتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ معلومات ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز جاری کیں۔اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں نے 67 ہزار 700 سے زائد مکانات کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جبکہ 168 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 88 ہیکٹر فشری فارم زیرِ آب آ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث 30 ہزار 700 سے زائد مویشی اور پولٹری ہلاک یا بہہ گئے ہیں، جس کے بعد معاشی نقصان کا ابتدائی تخمینہ 3 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (تقریباً 12 کروڑ امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم مسلسل بارشیں بحالی کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم…

23 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت…

24 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا…

24 hours ago

پاکستان میں ڈیجیٹل سفر کا آغاز ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا گیاجس سے حکومت…

24 hours ago

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات…

24 hours ago