اردو نیوز اپڈیٹس

یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ
6 ستمبر یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا، مسلح افواج کی جانب سے غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ کو بھی خراجِ تحسین اور اظہارِ تشکر کیا گیا۔بیان کے مطابق 6 ستمبر قومی اتحاد، جرات اور عزم کی لازوال علامت ہے، 1965ء کی جنگ میں پاکستانی قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے متحد ہو کر کھڑی ہوئی، شہدائے پاکستان فرض، غیرت اور قربانی کی اعلیٰ ترین اقدار کے امین ہیں۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ میدانِ جنگ، فضاؤں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے عظیم قربانیاں دیں، ہمارے شہدا کے اہلِ خانہ عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی دائمی علامت ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

17 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

17 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

17 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

18 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

18 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

18 hours ago