اردو نیوز اپڈیٹس

یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یکجہتی، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا درس دیتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کے خلاف ہم سب کو ایک ہونا ضروری ہے۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک دوسرے کا دست و بازو بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تمام مذاہب کے افراد کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ہم ایک آزاد وطن میں سانس لیتے ہیں اور آزادی سے اپنے مذہبی فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے یومِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی اور خوشحالی کے لیے 23 مارچ 1940 کو قراردادِ پاکستان منظور کی گئی، جو آگے چل کر قیامِ پاکستان کی بنیاد بنی۔ یہ دن تمام پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا…

20 hours ago

عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے ترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان…

20 hours ago

جو ہمارے پاس پیسے وہ صحیح جگہ خرچ ہورہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اڑان پاکستان کی تقریب سے…

20 hours ago

کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز…

20 hours ago

سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت…

20 hours ago

شہرِ قائد میں نان اور روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی…

20 hours ago