اردو نیوز اپڈیٹس

یوکرین امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے کُچھ مسائل ابھی حل طلب ہیں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ہونے والی ملاقات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت ہوئی مگر کچھ اہم مسائل ابھی حل طلب ہیں۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں ہم نے یوکرین امن منصوبے کے کئی نکات پر بات چیت کی اور مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شاید بہت زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی وفد کی میزبانی کو اعزاز قرار دیا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے امن منصوبے کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی، ان کے مطابق 20 نکاتی امن منصوبہ 90 فیصد طے پا گیا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی سکیورٹی ضمانتیں 100 فیصد طے ہو چکی ہیں۔ٹرمپ نے ضمانتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ضمانت تقریباً 95 فیصد مکمل ہو چکی ہے، لیکن مجھے اس پر بات کرنا پسند نہیں ہے کہ بات معاملات کتنے فیصد تک طے ہو گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس، امریکا اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی ملاقات صحیح وقت پر ممکن ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوتن بھی اس ملاقات کے خواہاں ہیں اور اس کا وہ اظہار کر چُکے ہیں۔ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے روسی صدر سے فون پر دو گھنٹے تیس منٹ تک تفصیلی گفتگو کی،پیوتن پوتن نے سہ فریقی ملاقات کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ اس پر یقین رکھتے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین امن منصوبے پر مذاکرات جاری ہیں اور کئی نکات پر پیش رفت کے باوجود کچھ مسائل ابھی تک حل طلب ہیں۔جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ آیا ڈونباس میں فری ٹریڈ زون پر کوئی معاہدہ ہوا ہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ یہ ابھی غیر حل شدہ معاملہ ہے لیکن ہم اس کے حل کے بھی بہت قریب پہنچ چُکے ہیں۔ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ سب سے مشکل اور ابھی تک حل نہ ہونے والے مسائل کون سے ہیں؟ انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے یہ معاملہ ابھی حل طلب ہے کہ کون کس کی زمین پر کس حد تک قابض ہے اور کس کو کہاں ہونا چاہئے ، لیکن آنے والے چند مہینوں میں اس پر بات ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ ’ابھی معاہدہ کر لینا بہتر ہے، یوکرین نے بہت بہادری دکھائی ہے لیکن اب وقت آچُکا ہے کہ اس تنازع کو ختم کیا جائے، میں یوکرین کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن ترجیح یہ ہے کہ پہلے معاہدہ طے پا جائے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یوکرینی پارلیمنٹ میں خطاب کی پیشکش کی ہے، اگر زیلنسکی سمجھتے ہیں کہ اس سے مدد ملے گی، جس پر یوکرین کے صدر کا جواب تھا کہ ہم آپ کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی…

1 hour ago

میر رضا قتل کیس میں کور اپ ثابت ہو رہا ہے ملوث افراد بے نقاب ہونا چاہئیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میر رضا قتل کیس…

1 hour ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے…

1 hour ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں وزیر مذہبی امور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago

ایران کیخلاف ناکہ بندی امریکہ نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس…

1 hour ago

ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے والا امریکی فوجی زندہ نہیں بچے گا ایرانی فوجی کمانڈر کی امریکہ کو سخت دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

1 hour ago