پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے جب کہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی۔سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی جبکہ مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی ۔پنجاب حکومت نے سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے نجی نیوز کو بتایا کہ مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں۔ اس لئے مستحق اقلیتی خاندانوں کو اسپیشل گرانٹ دی جائیگی. تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے مناسکیں۔ واضع رہے کہ رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب میں 30 لاکھ شہریوں کو 10 ہزار روپے دیئے جارہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ جعفرایکپریس حملہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی پریمیم کی وجہ سے…