سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 28 اکتوبر تا 29 نومبر 2024ء کے دوران 1 ہزار 853 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت انصاف کا تیز تر فراہمی کا ہدف حاصل ہوا ہے، ایس سی پی نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیے ہیں۔ ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے عوام کی انصاف کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے انتھک محنت کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے ایجنڈے میں عدالتی اصلاحات سر فہرست ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *