پاکستان نیوز پوائنٹ
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے فیصلے ریاست اور عوام کے مفاد میں کرتا ہے، کوئی باہر سے پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو سیاست کی نظر نہیں کر سکتے ریاست ایک ہے اور سیاست الگ الگ ہے۔احسن اقبال شکر گڑھ ۔پاکستان کی ریاست سے خود کو بڑا سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، مضبوط معشیت مضبوط پاکستان کمزور معشیت کمزور پاکستان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام پالیسیوں میں تسلسل اور اصلاحات کی ضرورت ہے، سیاسی درجہ حرارت میں کمی سیاسی انتشار سے بچانا ہمارے معاشی اور اقتصادی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ شکر گڑھ پی ٹی آئی سے مذاکرات آئین و قانون کے دائرے میں ہوں مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور اداروں پر حملہ آوروں کو معاف کرنا دہشت گردوں کو معاف کرنا ہے، کیاامریکہ میں فوجی چھاؤنی یا پینٹا گون پر حملہ کرنے والوں کو معافی مل جاتی ہے۔