محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے لیے26 مارچ کو تنخواہیں دے دیں جائیں،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلق محکموں کو ارسال کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *