پنجاب میں موسم دوبارہ خشک جبکہ بعض علاقوں میں کل سے بادل چھانے کی توقع ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں کل سے بادل چھانے کی توقع ہے تاہم بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ رات کے وقت موسم نسبتاً معتدل رہے گا موسمی ماہرین کے مطابق پنجاب کے کچھ علاقوں میں کل سے بادل بغیر برسے گزر جائیں گے جس کے باعث کچھ دیر کے لیے موسم ابر آلود ہو سکتا ہے تاہم بارش کی کوئی واضح پیش گوئی نہیں کی گئی اس دوران خشک موسم کے باعث شہریوں کو گرمی سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے ماہرین کے مطابق حالیہ خشک موسم کے تسلسل کی ایک بڑی وجہ ہواؤں کی تبدیلی اور بارش برسانے والے سسٹمز کا پنجاب سے دور ہونا ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *