صدر آصف علی زرداری کا یوم پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کیلئے سزا میں نرمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر 2025 کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی طور پر 180 دن کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے. یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کیا گیا۔90 دن کی خصوصی معافی تمام سزا یافتہ قیدیوں کے لیے ہوگی.سوائے ان افراد کے جو قتل، جاسوسی، ڈکیتی، اغوا، ریاست مخالف سرگرمیوں، زیادتی اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔اس کے علاوہ مالیاتی جرائم میں ملوث، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے، غیر ملکیوں کے ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوں گے۔یہ رعایت 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں کو دی جائے گی. بشرطیکہ وہ اپنی ایک تہائی سزا مکمل کر چکے ہوں۔وہ خواتین جو اپنے بچوں کے ساتھ قید ہیں اور 18 سال سے کم عمر کم عمر قیدی، جنہوں نے اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کر لیا ہے، بھی اس رعایت کے حقدار ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *