سی ٹی او کے حکم پر بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
شہر کے مختلف شاہراہوں پر سٹی ٹریفک پولیس کے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں، موٹر سائیکل، گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ لائسنس کی عدم دستیابی پر فوری لائسنس بنوانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کی موجودگی محفوظ سفر کی ضمانت ہے، شہری بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلائیں، ورنہ کارروائی ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *