عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی۔آئی ایم ایف حکام نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔آئی ایم ایف حکام نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *