مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان اور آئی ایم ایف میں پہلے جائزے کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی جو 28 ماہ کے دوران فراہم کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ نہ صرف ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی بلکہ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی علیحدہ فنڈز پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہوا جولی کوزیک نے وضاحت کی کہ پاکستان کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ پر ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے اور اس منصوبے کے تحت فراہم کی جانے والی رقم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے مختص کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق یہ فنڈنگ پاکستان میں پائیدار ترقی توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ اور ماحولیاتی بحرانوں کے اثرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کے مطابق 37 ماہ کا یہ پروگرام ستمبر میں طے پایا تھا جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر اقساط میں فراہم کیے جانے ہیں مزید برآں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا اس معاہدے کے تحت پاکستان نے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد ملک کو مزید 1 ارب ڈالر کی قسط ملنے جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگراموں کا مقصد معاشی استحکام کو یقینی بنانا ہوتا ہے اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کے لیے یہ آخری پروگرام ہوگا ان کے مطابق ماضی میں بھی ایسے پروگرامز کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملا اور اس مرتبہ بھی یہ فنڈنگ ملکی معیشت کے لیے معاون ثابت ہوگی یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کامیاب رہے تھے جس کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہوا اس پیش رفت کے بعد پاکستان کے لیے مالی امداد کی فراہمی یقینی ہو گئی ہے جس سے ملک کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *