مارچ 2025 میں ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں اسٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ
مارچ 2025 میں ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں اور اس مد میں 4.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد اور ماہ بہ ماہ بنیاد پر بالترتیب37.3 فیصد اور 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔اعلامیے کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران جولائی تا مارچ مجموعی طور پر سمندر پاور پاکستانیوں کی ترسیلات زر 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی تا مارچ مالی سال 2024 میں 21 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے تھے۔مارچ 2025 کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (98 کروڑ 73 لاکھ ڈالر)، متحدہ عرب امارات (84کروڑ21 لاکھ ڈالر)، برطانیہ (68کروڑ 39 لاکھ ڈالر) اور امریکا (41کروڑ 95 لاکھ ڈالر) سے موصول ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *