پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے لیے اپنے انتباہی لہجے میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ لیکن ہم اسے خبردار کرتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے لیے اپنی کوششیں اور خواب ترک کر دے۔ ورنہ ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی ہو گی۔ٹرمپ نے پیر کے روز رپورٹرز سے بات چیت کےدوران کہا ‘ وہ ہمیں مذاکرات میں الجھائے ہوئے ہیں۔’یاد رہے امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اومان میں ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ ہفتے کے روز سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ہفتے کے روز امریکہ اور ایران دونوں نے مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ، بعدازاں مذاکرات کا دوسرا دور بھی ہوا۔ مذاکرات سے متعلق ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ایک دور روم میں ہوگا۔ایک ذریعے نے ‘ روئٹرز ‘ کو بتایا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ممکنہ حل تک پہنچیں اور وسیع فریم ورک کے اندر ایک ممکنہ ڈیل کی راہ نکال لیں۔ تاہم ٹرمپ نے پیر کے روز کہا ‘ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی سوچ سے نجات پالینی چاہیے۔ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکیں گے۔’جب ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ کا فوجی حملہ ایرانی جوہری تنصیبات پر بھی ممکن ہے۔ ٹرمپ نے فوراً جواب دیا ‘ بالکل یہ کیا جا سکتا ہے۔’انہوں نے مزید کہا ‘ اس لیے ضروری ہے کہ ایران کسی بھی سخت کارروائی سے بچنے کے لیے ہتھیار بنانے کی کوشش کو بھلے مانس طریقے سے روک دے۔’
