پاکستان نیوز پوائنٹ
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی. لانگ ٹرم فارن کرنسی کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر منفی بی کردی گئی۔ذرائع کے مطبق فچ ریٹنگ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا. ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجٹ خسارے کو محدود کیا ہےجبکہ اسٹرکچرل ریفارمز سے بھی بھی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے مالی خسارے میں کمی اور اصلاحات پر پیش رفت کی ہے۔ریٹنگ ایجسنی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے چھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ مالی سال 7 فیصد تھا۔فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مؤثر عمل کر رہا ہے، پاکستان کی موثر معاشی پالیسیوں سے ذخائر میں بہتری متوقع ہے۔فچ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت پر عالمی دباؤ کے باوجود بیرونی مالی خطرات محدود ہیں. کم تیل کی قیمتیں پاکستان کے لیے ریلیف کا ذریعہ ہیں۔فچ کے مطابق پاکستان مالی خسارے کو کم کرنے اور ساختی اصلاحات پر عمل درآمد میں پیش رفت کر رہا ہے. اصلاحات آئی ایم ایف پروگرام کی کارکردگی اور مالی وسائل کی دستیابی کو سہارا دیں گی۔فچ نے کہا کہ توقع ہے کہ سخت معاشی پالیسیاں جاری رہیں گی. پالیسی کا تسلسل زرمبادلہ کی بحالی اور فنانسنگ کی طلب کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوگا۔ پاکستان کے لیے پالیسی عمل درآمد کے خطرات موجود ہیں اور مالی ضروریات اب بھی زائد ہیں۔عالمی تجارتی کشیدگی اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بیرونی دباؤ پیدا کر سکتے ہیں۔ کم تیل کی قیمتوں، برآمدات اور مارکیٹ سے مالی وسائل پر کم انحصار سے خطرات میں کمی ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا ٹرپل سی پلس سے بی مائنس پر آنا خوش آئند ہے۔ فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریٹنگ میں بہتری عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے. ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت انتھک محنت کر رہی ہے۔وزیر خزانہ نے بھی فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ فچ ریٹنگزسے ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا ہماری معاشی اصلاحات کا بھرپوراظہار ہے، فچ ریٹنگز نے تین سال پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے. فچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومتی معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی. حکومت معاشی اصلاحات اور معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے گی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں ملکی معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔
