وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی کی جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں بھی پاکستان نے دی ہیں ہمارے نوے ہزار شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا شہباز شریف نے آبی جارحیت پر بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان فروری دو ہزار انیس کی طرح بھرپور جواب دے گا اور پانی روکنے کی ہر کوشش کو قومی طاقت کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور قومی وقار کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا شہباز شریف نے معاشی استحکام کے لیے جاری کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے اور اقتصادی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے تاہم افغان حکومت فتنہ الخوارج کے ہاتھوں اپنی سرزمین کے استعمال کو روکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *