ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نےایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی کردی، ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر37 روپے 80 پیسے سستا، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپے16 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار893 روپے ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2025 میں فی کلو ایل پی جی 3.20 روپے کمی سے 245.16 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر مئی 25 میں 2892 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *