پاکستان نیوز پوائنٹ
ہم تیارہیں ! ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی للکار سے مودی سرکار کے انتہاپسند ایجنڈے پر کام پر والے بھارتی میڈیا ہائوسز بری طرح تلملا اٹھے ۔بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر پریس بریفنگ میں بھارت اور اس کی فوج کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ساتھ ساتھ انہوں نےپاک فوج اور حکومت کی جانب سے مودی سرکار کو کسی بھی احمقانہ حرکت پر منہ توڑ جواب دینے کا دو ٹوک پیغام بھی دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی یہ للکار پورے بھارت کےلئے کسی دھماکے کی گونچ سے کم ثابت نہ ہوئی۔بھارت بے بنیاد الزامات اور پہلگام ڈرامنے کی آڑ میں پاکستان کومسلسل للکار رہا تھا ، مودی سرکار شاید اس وہم میں تھی کہ پاکستان بھارتی گیڈر بھبکیوں پر خاموشی اختیار کرلے گا۔ مگرڈی جی آئی اس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جوابی للگار کہ ’’ہم تیار ہیں‘‘ نے جنگی جنوں میں مبتلا بھارتی انتہاپسندوں کی خوش فہمی دور کردی ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی للکار کہ ’’ ہم تیار ہیں‘‘ نے بھارتی میڈیا ہائوسز کے منفی پروپیگنڈے پر پانی پھیر دیا. بھارتی میڈیا جو کل تک پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصرف تھا وہ اب پاکستان کی جنگی حکمت عملی پر بات کررہاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور نائب وزیراعظم کی مشترکہ پریس پریفنگ کے بعد سے بھارتی چینلز مسلسل پاکستان کی جنگی حکمت عملی پر ٹاک شوز اور نیوز بلیٹن میں بھارتی ماہرین سے رائے لینے میں مصروف ہوچکے ۔بعض بھارتی میڈیا چینلز پاکستانی کے ایٹمی ہتھیاروں اور میزائل ٹیکنالوجی کے کنٹرول کو لے کر بے سروپا تجزیے بھی کررہے ہیں۔ بھارت نے اگرپاکستان پر حملے کی احمقانہ حرکت کی تو اس جنگ کو کب ، کیسے اور کہاں ختم کرنا ہے .اس کا تعین پاکستانی فوج ہی کرے گی ۔
