انڈیا نے پاکستان میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے، بھارت اپنی مکاری سے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے، بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی نہیں۔اس سے قبل، شہریوں کی جانب سے تینوں شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن فوری طور پر دھماکوں کی جگہ اور نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ بھارتی ڈرونز کے گرنے کی آوازیں ہوسکتی ہیں جو سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے اور پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے 48ڈرون مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77ہوگئی ہے۔تاہم، اب سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *