پاکستان ریلوے نے ریلوے سٹیشنوں پر عوام کو پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان صرف دفاعی میدان میں ہی ترقی نہیں کر رہا بلکہ معیشت کی بحالی کے بعد ہر شعبہ میں برق رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان ریلوے نے ریلوے سٹیشنوں پر عوام کو پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، خانیوال سمیت ملک کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے لےئ انتظامات کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔ ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چئیرمین سے ملاقات میں وائی فائی کی سہولیات کفراہم کرنے کے لئے مذاکرات کئے۔ ریلوے نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو یہ ٹاسک بھی دیا ہے کہ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی دستیاب ہے۔ پاکستان ریلویز نے پہلے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ لاہور سمیت تمام ڈویژنل ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی لگانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کا PITB پروجیکٹ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی بھی فراہم کرتا ہے۔ وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *