فیلڈ مارشل عاصم مینر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم مینر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں- فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں-آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے .جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ انفرادی نہیں .بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے- فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *