اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کر دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق تمام بس سروس پر فوری طور پر ہو گا، این فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی رہے گا۔واضح رہے چند روز پہلے میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *