شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ پانچ خوارج ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں چار بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک ہوئے۔سپانسر شدہ ہلاک خوارج میں حارث اور خارجی بصیر بھی شامل تھے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر دوسرا آپریشن ضلع شمالی وزیرستان میں کیا گیا۔جس میں مزید ایک خارجی کو جہنم واصل کیا گیا۔بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔چھپے خارجیوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *