سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے، سویڈن کا ویزا صرف 90 دن کی مختصر مدت کے قیام کے لیے جاری ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دو طرفہ سیاسی مشاورت 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے کی، جبکہ سویڈش وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل برائے گلوبل افیئرز نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا سروسز کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *