وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مالا کنڈ کے علاقے درگئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 9 کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشتگرد کا صفایا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *