ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کمی ہوئی. جس سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 361 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *