پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے. جس کے تحت کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری واپس کردی۔
