پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دوران آپریشن دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔ ہلاک دہشت گرد عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ بروقت کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔
