ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم متحرک اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون سے پیدا ہونے والے اثرات سے بروقت نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی پر کام شروع کر دیا گیا ہے وزیراعظم آفس کے مطابق اس حوالے سے تیار کیا جانے والا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے اعلامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد وزیراعظم ایک اعلی سطحی اجلاس بھی طلب کریں گے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعلی گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے اس اجلاس میں پالیسی کے خدوخال اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جو صوبوں کی مشاورت اور ہم آہنگی سے تشکیل دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور اس کی مؤثر تیاری کے ذریعے ہی قدرتی آفات کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں شہباز شریف نے واضح کیا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر وفاقی حکومت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے محفوظ بنایا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *