صدر آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
‎صدر آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی ۔‎پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی۔اس اقدام سے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے والا خطے کا تیسرا ملک بن گیا۔‎لینڈ پورٹ اتھارٹی پاکستان کے سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کیلئے مضبوط طریقہ کارتشکیل دے گی۔‎لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام سے ‎تجارتی سہولت اور علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ہوگی۔‎اتھارٹی بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔یہ ‎بل صدر آصف علی زردار ی کی منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *